جواب): عشاء کے بعد جتنا چاہے مسلمان قیام الليل کی نیت سے نماز پڑھ سکتا ہے، بلکہ عشاء کی نماز خود بھی قیام الليل کا حصہ سمجھی جاتی ہے، جیسا کہ حضرت عثمان بن عفان کے حوالے سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا « جو شخص عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے، گویا کہ اس نے نصف رات قیام کیا، اور جو شخص صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھے، گویا کہ اس نے ساری رات قیام کیا » [ مسلم كى روايت ]۔