(بھنگ کے بیج) استعمال کرنے کا؟ یہ تجارتی نام سے دستیاب ہے، لیکن پروڈکٹ پر یہ واضح نہیں کہ آیا اس میں THC موجود ہے یا نہیں۔
جواب:
بھنگ (Cannabis)
کے پودے کو طبی حوالوں میں ایک مخدر اثر رکھنے والا پودا مانا گیا ہے اور یہ نباتات کی ایک خاص قسم سے تعلق رکھتا ہے۔ بھنگ کی تین اقسام معروف ہیں: قنب مزروع، قنب ہندی (جو نشہ آور ہے)، اور قنب بَری۔ اس پودے میں اہم مرکب THC (Tetrahydrocannabinol) ہے، جو کہ نشہ آور ہوتا ہے۔
اگر Hemp Seed میں THC موجود نہ ہو یا اس کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہو، تو اس کا استعمال جائز ہے، کیونکہ یہ نشے کا سبب نہیں بنتا اور اس سے عمومی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ تاہم اگر THC کی موجودگی کا امکان ہو تو اجتناب بہتر ہے
خلاصہ یہ ہے کہ بھنگ (Cannabis) کے مختلف حصوں میں نشہ آور مواد کی موجودگی مختلف ہوتی ہے۔ پودے کا وہ حصہ نشہ آور ہے جس میں THC (Tetrahydrocannabinol) موجود ہوتا ہے، جو ایک خاص کیمیائی عمل کے ذریعے olivetol کے ساتھ تعامل کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ اس پودے کے مختلف حصے، جیسے کہ غدد زغب، پھولوں کی کلیاں اور دیگر حصے، مختلف درجات میں THC رکھتے ہیں۔
بین الاقوامی قانون میں بھنگ کے نشہ آور حصوں کی تعریف میں صرف پھولوں اور پھل دار شاخوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں راتنج (resin) یا چپچپے مادے کا اخراج ہوتا ہے۔ البتہ، قانون میں بھنگ کے بیج اور ایسی پتیاں شامل نہیں ہیں جن میں نشہ آور مواد نہیں پایا جاتا۔لہذا، بین الاقوامی قانون اور کئی ممالک کے قوانین کے مطابق Hemp Seed (بھنگ کے بیج) نشہ آور شمار نہیں کیے جاتے اور ان کا استعمال جائز ہے۔ پودے کا صرف وہ حصہ ممنوع ہے جس میں THC موجود ہو، کیونکہ صرف یہ حصہ نشہ آور ہے۔ مزید برآں، THC کو صرف طبی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے